اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا، تاہم وہ ایک اجلاس میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور اپنی نمائندگی کے لیے وکیل علی بخاری کو بھیجا۔
چار رکنی بینچ کے روبرو وکیل نے بتایا کہ ایک ہی وقت میں دو جگہ سے نوٹس موصول ہوئے ہیں، جبکہ ممبر کے پی کے نے استفسار کیا کہ جو یہاں پیش نہیں ہوئے، وہ وہاں کیسے پیش ہوں گے۔ علی بخاری نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کی قانونی نمائندگی کر رہے ہیں اور ابھی تک وزیر اعلیٰ سے ملاقات ممکن نہیں ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حویلیاں میں خطاب کیا، اور آج کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں، الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عدم حاضری پر استثنا دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔




