اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کو تیز کرنا ضروری ہے تاکہ ملک میں مسابقت پر مبنی بجلی کی مارکیٹ قائم کی جا سکے اور توانائی کے مسائل کا پائیدار حل فراہم ہو۔
اجلاس میں وزیراعظم نے بجلی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بیٹری اینرجی سٹوریج سسٹم پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اقدامات شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔
اجلاس میں وزیراعظم کو فیسکو، آئسکو اور گیپکو کی نجکاری اور پاور سیکٹر میں دیگر اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق نجکاری کے لیے جلد ایکسپریشن آف انٹرسٹ شائع کیے جائیں گے، جس سے پاور سیکٹر میں شفافیت اور کارکردگی بہتر ہو گی۔




