لاہور: پنجاب اسمبلی کی انکوائری کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی آمد کے موقع پر ہنگامے کی رپورٹ جمع کرادی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلڑ بازی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لی جائے۔
اپوزیشن نے مہمانوں کی فہرست صرف ناموں پر مشتمل فراہم کی، جس سے سیکیورٹی چیکنگ متاثر ہوئی۔ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ اسمبلی میں داخل ہونے والے تمام افراد کی شناختی دستاویزات کی مکمل تصدیق لازمی ہو۔




