واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پنگ کے نزدیک تائیوان چین کا حصہ ہے، تاہم اگر چین تائیوان کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے تو وہ اس سے خوش نہیں ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چین تائیوان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائے گا اور کہا کہ یہ فیصلہ مکمل طور پر چینی صدر پر منحصر ہے۔
امریکی صدر نے امریکا اور روس کے درمیان جوہری معاہدے پر بھی بات کی اور کہا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ اگر ختم ہو رہا ہے تو اسے ہونے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کے کسی نئے معاہدے میں چین کو شامل کرنا ضروری ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکا اور روس کے درمیان یہ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کارروائی پر بھی خبردار کیا اور کہا کہ اگر مظاہرین کو نقصان پہنچایا گیا یا قتل کیا گیا تو امریکا ایران کو سخت جواب دے گا۔ ان بیانات کے بعد عالمی سطح پر حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔




