برطانوی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران پر آئندہ 24 گھنٹوں میں حملہ کرنے کے لیے تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ امریکی اقدامات اس بات کا عندیہ دے رہے ہیں کہ واشنگٹن کی جانب سے کارروائی ممکن ہے۔
اسی دوران اسرائیلی میڈیا نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ حملے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور امریکا چند روز میں ایران پر عسکری کارروائی کر سکتا ہے۔
خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے، تاہم امریکا یا ایران کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔




