پاکستان
Trending

پاکستان نے معاشی مشکلات پر قابو پا لیا:ڈیووس میں وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مشکل معاشی حالات سے نکل آیا ہے اور اب ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی شعبے کے اشاریوں میں بہتری کے لیے حکومت مربوط حکمتِ عملی کے تحت مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی نظام میں اہم بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں، جن کے تحت ریونیو کلیکشن سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا گیا ہے تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں قدرتی وسائل موجود ہیں جو ترقی کے وسیع مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ معدنیات کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے معاشی تعلقات مضبوط اور دیرپا ہیں جبکہ اب امریکا کے ساتھ بھی معاشی روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور عوامی فلاح کے لیے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button