مری میں شدید برفباری کے باعث 10 انچ تک برف پڑ گئی ہے، جس سے تمام راستے بند ہو گئے اور کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیاحوں سے مری کا سفر مؤخر کرنے کی سخت اپیل کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید برفباری اور بارش متوقع ہے۔




