لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جدید لیبارٹریز کی عدم موجودگی کے باعث عوام اور برآمد کنندگان دونوں کو نقصان کا سامنا تھا، جس کے پیشِ نظر پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا۔
پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خدمت کے عزم کے تحت ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا ہے۔ وزیراعلیٰ کے مطابق سیٹلائٹ کرائم سین یونٹس کا دائرہ کار 38 اضلاع تک بڑھایا جا رہا ہے تاکہ نگرانی اور معیار کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
مریم نواز نے کہا کہ اس ادارے کا قیام اس میں کام کرنے والے ہر فرد کی محنت کا نتیجہ ہے اور حکومت عوام کو محفوظ خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔




