پاکستان
Trending

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 15 دن کا اضافہ

 

راولپنڈی : راولپنڈی کے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر شہر بھر میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں مزید 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ ہر قسم کے سیاسی و مذہبی جلسوں، ریلیوں اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی رہے گی۔
لائسنسی یا غیر قانونی اسلحہ ساتھ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر سخت ممانعت ہوگی۔بغیر اجازت لاؤڈ سپیکر کے استعمال اور اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی برقرار ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے یہ حکم ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر جاری کیا ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے اور شہریوں کی روزمرہ زندگی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button