پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں آپریشن 11 گرج کے تحت گزشتہ دو ماہ کے دوران متعدد مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد خوارج کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے مختلف ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ آپریشن کے دوران خوارج کے سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ امن و امان کے قیام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔




