پاکستان
Trending

"جدید اکیڈمی اور سو فیصد میرٹ، ایف آئی اے کی نئی پہچان بنے گی”؛محسن نقوی کا ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا ہنگامی معائنہ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا تفصیلی دورہ کیا، جس کا مقصد ادارے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لینا تھا۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ادارے کی کارکردگی کو بین الاقوامی معیار پر لانے کے لیے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے ایف آئی اے اکیڈمی کی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو درج ذیل ہدایات دیں۔ تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والا میٹریل اور فنشنگ اعلیٰ درجے کی ہونی چاہیے۔پراجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ تربیتی عمل متاثر نہ ہو۔ اکیڈمی کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
محسن نقوی نے ادارے کے افرادی قوت میں اضافے کے حوالے سے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا نئی بھرتیوں کے عمل میں سفارش اور اقربا پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوں گی تاکہ قابل اور باصلاحیت نوجوان ایف آئی اے کا حصہ بن کر ملک کی خدمت کر سکیں۔
وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال کے اختتام تک ایف آئی اے کو ٹیکنالوجی اور مہارت کے لحاظ سے ایک ماڈل فورس بنانا ان کا ہدف ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ تفتیشی عمل میں تیزی لائیں اور جدید ڈیجیٹل آلات کا استعمال بڑھائیں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button