پاکستان
Trending

اسلام آباد تبلیغی اجتماع: وزیر داخلہ کی مرکز آمد، ڈھائی لاکھ شرکاء کے لیے سیکیورٹی اور سہولیات فراہم کرنے کا حکم

 

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تبلیغی اجتماع کے آغاز کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز جامعہ ابوالقاسم تبلیغی مرکز کا خصوصی دورہ کیا اور مرکز کے اکابرین سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے منتظمین کے اس فیصلے کی بھرپور تعریف کی جس کے تحت انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ حساس مذاکرات کے دوران اجتماع کو عارضی طور پر ملتوی کر دیا تھا۔ محسن نقوی نے کہا تبلیغی مرکز کے اکابرین نے ملکی مفاد میں اجتماع ملتوی کر کے ذمہ دارانہ شہریت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ حکومت آپ کے اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
اجتماع کی وسعت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو درج ذیل ہدایات جاری کیں۔ڈھائی لاکھ متوقع شرکاء کی حفاظت کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ اجتماع گاہ میں ہنگامی طبی امداد کے لیے موبائل ڈسپنسریز اور ایمبولینسز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی پلان نافذ کیا جائے۔تبلیغی مرکز کے ذمہ داران نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ ملک بھر سے قافلوں کی آمد جاری ہے اور پنڈال میں قیام و طعام کے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ اجتماع کے آخری روز ہونے والی دعا میں ملک کی ترقی، معاشی استحکام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے خصوصی التجا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button