پاکستان
Trending

سندھ اسمبلی کا پاک فضائیہ کو سلام: "بھارت کے 8 طیارے گرائے، 74 مزید نشانے پر تھے”، مراد علی شاہ کا ایوان میں خطاب

 

کراچی: سندھ اسمبلی نے معرکہِ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پاک فوج اور فضائیہ کی تاریخی کامیابیوں کو سراہنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان کے شاہینوں نے نہ صرف بھارتی جارحیت کا راستہ روکا بلکہ دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔
وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا ایک "فالس فلیگ آپریشن” تھا جس کا مقصد عالمی برادری کی ہمدردیاں سمیٹنا تھا، مگر پوری قوم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اس کا جواب دیا۔ ایوان کو تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل سمیت بھارت کے 8 جنگی جہاز گرائے اور 77 سے زائد ڈرونز ناکارہ بنائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت بھارت کے 74 مزید جہاز پاک فضائیہ کے نشانے پر تھے اور ہمارے شاہینوں میں انہیں بھی گرانے کا پورا دل گردہ موجود تھا۔
مراد علی شاہ نے بھارتی رافیل طیاروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ "رافیل طیارہ بہت عمدہ ہے لیکن اسے اڑانے کے لیے جس ہمت اور گردے کی ضرورت ہے، وہ بھارتی پائلٹس کے پاس نہیں۔ قرارداد میں بلاول بھٹو زرداری کے کردار کو بھی سراہا گیا، جنہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مقدمہ نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا اور بھارتی بیانیے کو شکست دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button