پاکستان
Trending

عالمی سطح پر پاکستان کا کردار تسلیم کیا جا رہا ہے، امن کے بعد ہدف معاشی استحکام ہے: اسحاق ڈار

 

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی میدان میں اہم مقام حاصل کیا ہے اور دنیا بھر میں ملک کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کوششوں نے مثبت نتائج دیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب عالمی معاملات میں ایک اہم فریق کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کا موقع دیا، جس پر پوری قوم شکر گزار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کو ملنے والی عالمی پذیرائی قوم کے لیے باعثِ فخر ہے، تاہم اب ملک کو معاشی میدان میں مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا اور پاکستان کو ایک مضبوط معاشی قوت بنانا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button