پاکستان
Trending

پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا کیش لیس نظام ملک بھر میں شروع

 

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر کے تمام پاسپورٹ دفاتر میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے کیش لیس نظام نافذ کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق نئے نظام کا مقصد شہریوں کو جدید، شفاف اور سہل خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر متعارف کرائے گئے اس نظام کے ذریعے پاسپورٹ دفاتر میں فیس جمع کرانے کے لیے طویل قطاروں اور غیر ضروری انتظار کا خاتمہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب درخواست گزار نقد رقم ساتھ لائے بغیر ڈیجیٹل ذرائع سے پاسپورٹ فیس ادا کر سکیں گے، جس سے ادائیگی کا عمل تیز، محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔ ان کے مطابق کیش لیس نظام نہ صرف شہریوں کے لیے سہولت کا باعث بنے گا بلکہ پاسپورٹ خدمات کی شفافیت اور کارکردگی میں بھی بہتری لائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button