پاکستان
Trending

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں کی شدت برقرار، کئی علاقوں میں پانی جمع، انتظامیہ الرٹ

 

لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔ جلال پور بھٹیاں میں بارش کا پانی دکانوں اور رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔

مانسہرہ میں بارشیں چوتھے روز بھی جاری ہیں۔ ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ اور کلاوڈ برسٹ کے خطرے کے پیش نظر جھیل روڈ پر موجود سیاحوں کی 800 سے زائد جیپوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ہری پور میں شدید بارشوں کے باعث برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button