پاکستان
Trending

مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 13 دہشت گرد ہلاک

 

مستونگ:سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کھڈ کوچہ (مستونگ) میں "آپریشن العزم” کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق، آپریشن کے دوران "فتنہ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جو تباہ ہو چکے ہیں۔ اس کارروائی میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور آئی ای ڈی بم تیار کرنے والا سازوسامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button