پاکستان
Trending

سیلابی صورتحال پر نظر، پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق

 

لاہور: پنجاب میں دریاؤں اور ندی نالوں کی صورتحال پر پی ڈی ایم اے نے تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح نارمل ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم وزیر آباد کے نالہ پلکھو اور نارووال کے نالہ بسنتر میں نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل رکھے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button