اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ انڈونیشیا اور کرغزستان کے دورے کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوں گے، جہاں وہ ڈی ایٹ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 31 اگست کو کرغزستان جائیں گے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
دونوں دوروں میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور باہمی، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے




