پاکستان
Trending

پاکستان، ناروے میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق

 

اسلام آباد: ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ کا موجودہ دورہ ایک دہائی کے بعد کسی نارویجن وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، جسے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button