پاکستان
Trending

امریکا، کینیڈا تجارتی کشیدگی میں نیا تنازع، نہر اونٹاریو کے نام پر اختلاف

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نہر اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’’نہر امریکا‘‘ رکھنے کے فیصلے نے امریکا اور کینیڈا کے درمیان اختلافات کو مزید نمایاں کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے صدارتی حکم کے ذریعے تاریخی آبی گزرگاہ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر کشیدگی جاری ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی آبی گزرگاہ کا نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا اور یہ ہمیشہ نہر اونٹاریو کے نام سے ہی جانی جائے گی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اس سے قبل خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’’خلیج امریکا‘‘ رکھنے کا فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button