لارڈز:لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کو 248 رنز پر 9 وکٹوں سے محروم کردیا۔ خراب موسم اور روشنی کے باعث پہلے روز صرف 56 اوورز کا کھیل ہوسکا۔
جیمی اسمتھ 61 اور جارڈن کاکس 55 رنز بنا کر انگلش اننگز کے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ گس ایٹکنسن 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 4 اور محمد علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ دوسرے روز 248 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا۔
تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔




