پاکستان
Trending

سندھ کی تقسیم نامنظور، پنجاب اور کے پی میں نئے صوبوں کی حمایت کریں گے: سعید غنی

 

کراچی: صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں نئے صوبے کی کوئی گنجائش نہیں، تاہم پنجاب یا خیبرپختونخوا اسمبلی نئے صوبوں کے قیام کی قرارداد لاتی ہے تو وہ اس فیصلے کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے عوام کی واضح رائے ہے کہ صوبے میں مزید صوبہ نہیں بننا چاہیے۔ سندھ میں سب ایک آواز ہیں کہ سندھ کو تقسیم نہیں کیا جانا چاہیے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی اسمبلیوں کو فیصلہ کرنا چاہیے کہ ملک میں نئے صوبے بننے چاہئیں یا نہیں۔ اگر پنجاب یا خیبرپختونخوا میں نئے صوبوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو متعلقہ اسمبلی قرارداد منظور کرے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کی تاریخ میں موجودہ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، ایوان میں سندھ کی وحدت اور مستقبل کے حوالے سے اہم بحث جاری ہے۔ ماضی میں بھی سندھ کو تقسیم کرنے کی آوازیں اٹھتی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے یا انتظامی یونٹس بنانے کی بحث وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کے بعد شروع ہوئی، جس کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت کی جانب سے متعدد پریس کانفرنسز اور سندھ کی تقسیم کے معاملے پر جلسے بھی کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button