پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ علاقائی اور عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔

اسحاق ڈار اور احمد الحجار نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں علاقائی امن و استحکام اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button