اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، سرمایہ کاری کے فروغ اور خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں علاقائی سکیورٹی سے متعلق امور اور خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں رابطوں کو مستحکم رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران خطے میں ہونے والی اہم پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر بحث آئے۔




