پاکستان
Trending

13 ہزار سے زائد ترقیاتی اسکیمیں، 9 ہزار سے زیادہ مکمل ہوچکیں، شرجیل میمن

 

کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنا ہے، صوبے میں مختلف شعبوں کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

شرجیل میمن کے مطابق پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں 13 ہزار سے زائد ترقیاتی سکیمیں شروع کیں، جن میں سے 9 ہزار سے زیادہ مکمل ہو چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 724 کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے، جن میں 80 فیصد سے زیادہ کام مکمل کیا جا چکا ہے۔

سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ میں جدید پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو وسعت دی جا رہی ہے، تاکہ شہریوں کو بہتر اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button