پاکستان
Trending

دہشت گردی اور منشیات کے خلاف کارروائیاں تیز، ہر ہفتے کارکردگی رپورٹ دیں گے، ثمر ہارون بلور

 

پشاور: مشیر اطلاعات ایڈوائزری کونسل ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ گورنر راج کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کوشش ہوگی کہ وعدوں کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں۔ ایڈوائزری کونسل کی کارکردگی ہر ہفتے میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔

پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صحافیوں کا کردار اہم ہے، جبکہ افواج پاکستان، پولیس اور کسٹم اہلکار بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔ انہوں نے صحافیوں سے اپیل کی کہ خبروں کی تصدیق کریں کیونکہ صوبے میں جعلی خبروں کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے۔

مشیر اطلاعات نے بتایا کہ ایڈوائزری کونسل نے آرمڈ گاڑیاں پولیس کے حوالے کیں، شہداء پیکج میں اضافہ کیا، شہداء کو پلاٹ الاٹ کیے اور پولیس اہلکاروں کے لیے جہیز فنڈ کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق منشیات کے خلاف کارروائیوں میں 925 کلوگرام منشیات پکڑی گئی ہیں، جبکہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔

ثمر ہارون بلور نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ نو ماہ میں افواج پاکستان کے 242 جوان شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ خیبر پختونخوا کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا اور صوبے کی محرومیوں کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button