پشاور: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پشاور کا دورہ کیا، جہاں مختلف جامعات کے طلبہ اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی آمد پر طلبہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہیں روایتی پختون پگڑی اور چادر پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔
خصوصی نشست میں مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی، جہاں باہمی تبادلہ خیال کا اہتمام کیا گیا۔ اس ملاقات میں تعلیمی حلقوں کے نمائندوں کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ براہِ راست گفتگو کا موقع ملا۔
دورے کے موقع پر طلبہ کی جانب سے روایتی پختون انداز میں استقبال کیا گیا، جو مقامی ثقافت اور مہمان نوازی کی عکاسی کرتا ہے۔




