پاکستان
Trending

موسمیاتی تبدیلی کا بوجھ ترقی پذیر ممالک اٹھا رہے ہیں، عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات ضروری ہیں: مصدق ملک

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ترقی پذیر ممالک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، عالمی سطح پر ان ممالک کے مسائل کے حل کے لیے منصفانہ مالیاتی نظام تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایس ڈی پی آئی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ عالمی مالیاتی نظام ترقی پذیر ممالک کی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہے۔ دنیا کے بدلتے ہوئے حالات اور نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پرانے مالیاتی ڈھانچے پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

مصدق ملک نے کہا کہ غریب ممالک قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی معاونت کے نئے طریقہ کار متعارف کرانے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو مساوی مواقع فراہم کرنا ہوں گے اور عالمی معیشت میں ان کی آواز کو مؤثر نمائندگی دینی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی انصاف کے بغیر مالیاتی انصاف کا تصور ممکن نہیں، جبکہ منصفانہ عالمی مالیاتی نظام ہی پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button