پاکستان
Trending

پاک چین عسکری و سیاسی روابط میں اہم پیش رفت، چینی وزیر کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات

 

راولپنڈی: پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کے سلسلے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ چین کے وزیر لیو ہائی شنگ جی ایچ کیو راولپنڈی پہنچے، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔

چینی وزیر کی جی ایچ کیو آمد دونوں دوست ممالک کے درمیان جاری روابط اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button