اسلام آباد: انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا عمل جاری، پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے اپنے پانچ ارکان کے نام اسپیکر سردار ایاز صادق کو بھجوا دیے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری، قادر پٹیل، علی قاسم گیلانی، نوابزادہ افتخار اور صادق میمن کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
پارٹی نے انتخابی اصلاحات کے عمل میں اپنی نمائندگی کے لیے ناموں کی فہرست ارسال کر دی ہے، جس کے بعد پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے مزید پیش رفت متوقع ہے۔




