پاکستان

دشمن کی سازشوں کے خلاف علما ہمیشہ پاکستان کے ساتھ رہیں گے، مولانا محمد عارف حقانی

 

مہمند: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر مولانا محمد عارف حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری اور سالمیت کے خلاف عالمی سطح پر مختلف سازشیں جاری ہیں، لیکن علما ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع میں ہر اول دستہ رہیں گے۔

اپنے ایک بیان میں مولانا عارف حقانی نے کہا کہ "پاکستان کے خلاف کئی چیلنجز اور سازشیں درپیش ہیں۔ بعض عناصر نہیں چاہتے کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست کے طور پر قائم رہے، اور کچھ قوتیں پاکستان سے اس کی آزادی چھیننا چاہتی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحیت کے موقع پر بھی تمام مکاتب فکر کے علما پاکستانی جھنڈے کے ساتھ صفِ اول میں کھڑے تھے، اور آئندہ بھی وطن کے دفاع میں سب سے آگے ہوں گے۔

مولانا حقانی نے کہا کہ "جب بھی پاکستان کے خلاف کوئی سازش ہو گی، ان شاء اللہ علما دفاع میں سب سے آگے ہوں گے اور دشمن کو ہر محاذ پر شکست دیں گے۔”

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button