لاہور کی سیشن کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت دعوی کی سماعت میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہباز شریف کے لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کو مزید ثانوی شہادت کروانے کی اجازت دے دی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کی تھی۔ شہباز شریف نے عدالت میں مزید ثانوی شہادت کے لیے درخواست دائر کی تھی
0 13 Less than a minute




