بجلی مہنگی، چینی مہنگی، گیس کے دام اوپر پھر بھی معیشت کی روانی معمول کے مطابق ہونے کا حکومتی دعویٰ کیسے منطقی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد کے سینئر صحافی شبیر ڈار نے ٹویٹ کیا۔
اپنے ٹویٹ میں شبیر ڈار نے کہا کہ "بجلی کے نرخوں میں کوئی کمی نہیں آ رہی، چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، گیس 50 فیصد مہنگی ہو چکی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود ہم یہاں قیمتیں بڑھا رہے ہیں۔ گندم بھی ہم بیرونِ ملک سے منگوا رہے ہیں۔۔۔ ایسے میں اگر معیشت سنبھل چکی ہے تو ہمیں بھی بتایا جائے، کیونکہ زمینی حقائق اس کے برعکس نظر آ رہے ہیں۔”
0 24 Less than a minute




