پاکستان

پنجاب میں مون سون الرٹ: پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کر دی ہے، جس میں حالیہ بارشوں، دریاؤں، بیراجوں، اور ڈیمز کی صورتحال سمیت انسانی و مالی نقصانات کے تفصیلی اعدادوشمار شامل کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، منڈی بہاوالدین، چکوال، جہلم، اوکاڑہ، منگلا، مری، لاہور اور شیخوپورہ میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔


رواں مون سون سیزن میں اب تک 108 افراد جاں بحق، 398 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں سے 128 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زیادہ تر اموات کچے یا خستہ حال مکانات اور چھتیں گرنے کے باعث ہوئیں۔
پی ڈی ایم اے کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ مون سون بارشوں کا تیسرا سلسلہ آج سے 17 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے

دریاؤں اور ڈیمز کی صورتحال
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں اور بیراجز میں پانی کا بہاؤ فی الوقت نارمل سطح پر ہے۔ منگلا ڈیم میں 47 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم میں 79 فیصد پانی موجود ہے۔ دریائے جہلم میں رسول بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح تقریباً 34 فیصد ہے، جو صورتحال کو مزید خطرناک بنا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button