اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو وہی حقوق حاصل ہونے چاہئیں جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں، جبکہ حقِ حاکمیت ان حقوق میں سب سے اہم ہے۔
آزاد کشمیر کے عوام کے نام جاری ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ کشمیر کی حکومت اور مستقبل سے متعلق تمام فیصلے کشمیری عوام خود کریں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری اختیار اور عوامی رائے کو مقدم رکھا جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 2 اگست کو انتخابات میں تیر کے نشان پر مہر لگائیں۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ "کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا” اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔




