پاکستان

سینیٹ الیکشن: خیبرپختونخوا میں سیاسی بساط پر اپوزیشن کی چالیں نمایاں

پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات سے قبل حکومت کو عددی برتری حاصل ہے، جہاں تحریک انصاف کے اراکین کی تعداد 92 ہے جبکہ اپوزیشن کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ چکی ہے۔
سینیٹ کی 11 نشستوں پر مقابلہ ہے، جن میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستیں شامل ہیں۔
اعداد و شمار حکومت کو واضح برتری دیتے ہیں، تاہم سیاسی حلقوں میں سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیا محض نمبر کافی ہیں، یا اپوزیشن کی حکمت عملی الیکشن کے نتائج کو پلٹ سکتی ہے؟
اب نگاہیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن قیادت کی سیاسی چالوں پر مرکوز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button