لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کے حوالے سے تازہ صورتحال پر فیکٹ شیٹ جاری کی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں فیصل آباد میں 100 ملی میٹر، گجرانوالہ میں 47 اور جھنگ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں لاہور، راولپنڈی اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش ہوسکتی ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ کردیا ہے
دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جبکہ خانکی اور قادرآباد پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، مگر پانی کا بہاؤ گزشتہ روز کی نسبت کم ہے۔




