پاکستان
Trending

نیلم کلچرل فیسٹیول میں رنگا رنگ تقریبات، معرکہ حق کی فتح اور جشن آزادی کا بھرپور جشن

 

وادی نیلم کے علاقے کیل میں معرکہ حق کی فتح اور یوم آزادی کے حوالے سے نیلم کلچرل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جسے پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔

ثقافتی میلے میں مقامی افراد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، بچوں نے ٹیبلو اور طلبہ نے شینہ گیت پیش کیا جبکہ روایتی گٹکا رقص بھی دکھایا گیا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر تقاریر ہوئیں اور ماحولیاتی تحفظ و سیاحت کی اہمیت پر بات ہوئی۔

مہمان خصوصی، چیف سیکریٹری خوشحال خان نے شرکاء میں انعامات اور سووینئر تقسیم کیے۔ مقامی افراد نے اس ثقافتی میلے کو اتحاد، یکجہتی اور ثقافتی ورثے کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا اور معرکہ حق میں افواج پاکستان کی تاریخی فتح پر گہری تحسین کا اظہار کیا۔

منتظمین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے، عوام نے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button