پاکستان
Trending

فل کورٹ اجلاس میں چار ججز کی غیرحاضری، خطوط پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی:اندرونی کہانی میں انکشاف

 

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں چار ججز شریک نہیں ہوئے، جبکہ ان ججز کی جانب سے بھیجے گئے خطوط پر اجلاس میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدالتی فیسوں کو سپریم کورٹ رولز 1980 کے مطابق ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس پر سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل نے اعتراضات کیے تھے۔

اجلاس میں ججز سے مزید تجاویز طلب کی گئی ہیں جو چار رکنی کمیٹی کو بھیجی جائیں گی، اور تجاویز موصول ہونے کے بعد دوبارہ فل کورٹ اجلاس بلایا جائے گا تاکہ معاملے کا حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button