پاکستان
Trending

صنفی مساوات ترقی کا ضامن ہے، حکومت پُرعزم ہے: اعظم نذیر تارڑ

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت تمام شعبوں میں خواتین کو مساوی مواقع دینے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صنفی امتیاز ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کی طرح پاکستان میں بھی خواتین مردوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کر رہی ہیں، جو معاشرتی ترقی کی علامت ہے۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے خواتین کو جو مقام دیا ہے، وہ معاشرے کے لیے مشعل راہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ تعلیم اور روزگار میں خواتین کے یکساں مواقع ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے ناگزیر ہیں، اور حکومت اس سمت میں واضح وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button