پاکستان
Trending

صدر آصف زرداری کا چینگڈو میں گولڈن پانڈا کلچر فورم سے خطاب، ثقافت کو امن اور دوستی کا پل قرار دے دیا

 

صدر مملکت آصف زرداری نے چینگڈو میں دوسرے گولڈن پانڈا انٹرنیشنل کلچر فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فنکاروں کی تخلیقی صلاحیتیں سرحدوں کی قید سے آزاد ہیں اور یہ لوگو ں کو متحد کرتی ہیں۔

انہوں نے چین کے ثقافتی تبادلے اور باہمی سیکھنے کے وژن کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فورم تہذیبوں کی تنوع، ثقافتوں میں مساوات اور عوامی رابطوں کو فروغ دیتا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ فن ایک عالمی زبان ہے جو فاصلے مٹاتی ہے اور پاکستان چین دوستی باہمی احترام اور تعاون کی مثال ہے۔ ثقافت کو امن، خوشحالی اور مشترکہ مستقبل کے لیے ایک اہم پل قرار دیا۔

انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو خراج تحسین پیش کیا اور سچوان میں مسٹر لی شولی اور دیگر حکام کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button