پاکستان
Trending

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا فیصلہ: کم رقبے پر قائم سکولوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

 

لاہور: پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) نے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دس مرلہ سے کم رقبے پر قائم پارٹنر سکولز کو فوری طور پر عمارت تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تمام متاثرہ اسکولوں کو صرف دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے، جس کے بعد معیار پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے ساتھ پارٹنرشپ ختم کر دی جائے گی۔

PEF حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بچوں کی بہتر تعلیم، سہولتوں اور محفوظ تعلیمی ماحول کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ صوبے بھر میں یکساں تعلیمی معیار قائم رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button