پاکستان
Trending

دوسرے صوبے محرومی کا رونا رو رہے ہیں، اپنے حکمرانوں سے سوال کریں:مریم نواز

 

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی پر تنقید دراصل حسد کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب کی وزیراعلیٰ خود پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو پھر کون کرے گا؟

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی پنجاب کی طرح صاف اور ترقی یافتہ ہوں، لیکن اگر وہاں کے عوام خود کو محروم سمجھتے ہیں تو انہیں اپنے حکمرانوں سے سوال کرنا چاہیے۔

انہوں نے سابق حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "گوگی پنکی کے دور میں پنجاب کی گلیوں میں کچرے کے ڈھیر لگے ہوتے تھے، جبکہ آج وزیراعظم خود پنجاب کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہیں۔”

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ جو کچھ کر رہی ہیں، وہ نواز شریف اور شہباز شریف سے سیکھا ہے، اور ان کی رہنمائی میں پنجاب کو مزید آگے لے جانے کا عزم رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button