آزاد کشمیر : آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر پیپلز پارٹی نے آج دو اہم اجلاس بلائے ہیں۔
پہلا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں بلاول بھٹو کی صدارت میں ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس ایوانِ صدر میں شام 7 بجے صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہوگا۔
اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کی حکمت عملی اور اندرونی پارٹی تبدیلیوں پر غور کیا جائے گا، اور اہم فیصلے متوقع ہیں۔




