پاکستان

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر ن لیگ کے حافظ عبدالکریم کامیاب، اپوزیشن کو واضح شکست

لاہور:پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ امیدوار حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق انہوں نے 243 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن امیدوار عبد الستار صرف 99 ووٹ لے سکے۔ مجموعی طور پر 345 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 3 مسترد ہو گئے۔

کامیابی کے اعلان پر اسمبلی ہال نعرہ بازی سے گونج اٹھا، جبکہ ن لیگ کے اراکین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس نتیجے کو پنجاب میں حکومتی اتحاد کی مضبوط پوزیشن کا اظہار قرار دیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button