پاکستان
Trending

سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی انتخابات، 24 ستمبر کو متعلقہ حلقوں میں عام تعطیل کا اعلان


کراچی:سندھ حکومت نے 24 ستمبر کو ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر 14 اضلاع کے متاثرہ حلقوں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، 28 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ والے حلقوں کے سرکاری و نجی سکولوں میں پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جس کے باعث ان اسکولوں میں ایک روزہ تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیل صرف انہی حلقوں میں ہو گی جہاں پولنگ کا عمل مکمل کیا جانا ہے، دیگر اضلاع یا غیرمتاثرہ علاقوں میں معمول کے مطابق تعلیمی و سرکاری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

حکومت سندھ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پولنگ کے پرامن انعقاد کے لیے ضروری انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button