ٹیکنالوجی
Trending

پاکستان میں 5 مقبول ایس یو ویز کی قیمتیں جاری، سب سے سستی اور مہنگی گاڑی کون سی ہے؟

 

کراچی:پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں مختلف قیمتوں کی پانچ نمایاں ایس یو وی گاڑیوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں، جن میں کیا اسٹونک، کیا اسپورٹیج ایل، ہنڈائی ٹوسان، ہیول ایچ 6 ہائبرڈ اور ٹویوٹا فورچونر شامل ہیں۔

دستیاب تفصیلات کے مطابق کیا اسٹونک کی قیمت 48 لاکھ 62 ہزار سے 59 لاکھ 99 ہزار روپے، کیا سپورٹیج ایل کی 88 لاکھ 99 ہزار سے ایک کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ ہنڈائی ٹوسان کی قیمت ایک کروڑ 12 لاکھ سے ایک کروڑ 22 لاکھ 40 ہزار روپے تک ہے۔

اسی طرح ہیول ایچ 6 ہائبرڈ ایک کروڑ 17 لاکھ 49 ہزار روپے جبکہ ٹویوٹا فورچونر ایک کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار سے 2 کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے تک کی قیمت میں دستیاب ہے۔

گاڑیوں میں فیول ایوریج، جدید سہولیات، آرام دہ کیبن اور ری سیل ویلیو کے حوالے سے نمایاں فرق موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق خریداروں کو اپنی ضروریات اور بجٹ کے مطابق گاڑی منتخب کرنے کے ساتھ اس کے مرمتی اخراجات اور بعد از فروخت سروس کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button