پاکستان
Trending

چینی کی قیمتوں میں استحکام اور صارفین کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی اضافی مقدار برآمد کرنے کے معاملے پر مقامی ضروریات کو مدنظر رکھنے اور مارکیٹ میں چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

اسحاق ڈار کی زیر صدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی ضروریات اور اضافی ذخائر کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران چینی کی برآمد کے ممکنہ اثرات، مقامی مارکیٹ میں دستیابی اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کی خوردہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور صارفین کو مناسب قیمت پر چینی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر ریگولیٹری اقدامات کیے جائیں۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ اور عوام کو مناسب قیمت پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اجلاس میں وزیر تجارت، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹریز تجارت و قومی غذائی تحفظ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button