کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کے تقریباً 900 فیڈرز بند ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے بلدیہ، بن قاسم، ڈیفنس، گلشن اقبال، گلستان جوہر، کورنگی، اورنگی اور دیگر متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہے۔
نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔ شہریوں نے بجلی بحالی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے اور انتظامیہ اس مسئلے کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔




